اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی جمعیت الوفاق نے خبر دی ہے کہ آل خلیفہ کے گماشتوں نے اس ملک کے شمال میں واقع شیعہ گاوں ’’سار‘‘ میں ایک شہید کے لیے منعقد کئے گئے ختم قرآن اور عزاداری کے پروگرام میں آنسو گیس کے گولے داغ کر حملہ کیا جس کے باعث کئی لوگ متاثر ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں نے سار کے علاقے میں واقع ایک حسینیہ میں العالم ٹی وی کے شہید نامہ نگار سید علی الموسوی کے ختم قرآن پر حملہ کیا اور شرکت کرنے والوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکاروں کے اس حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔




